فلسطینیوں نے یوم ’’نکبہ‘‘ منایا، مغربی کنارے اور دنیا بھر میں مظاہرے 

مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) اپنی آبائی زمینوں پر واپسی کے منتظر فلسطینیوں نے یوم نکبہ منایا۔ دنیا بھر میں موجود فلسطینی 15 مئی کو یوم النکبہ مناتے ہیں اور اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ رواں سال بھی مغربی کنارے سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور دنیا بھر میں موجود فلسطینیوں نے یوم النکبہ کے حوالے سے مظاہرے کئے۔  فلسطینی ہر سال جلوس کی صورت میں ان دیہاتوں اور قصبوں کا دورہ کرتے ہیں جہاں سے ان کے آبائو اجداد کو 1948ء  میں اسرائیل کے قیام کے ساتھ جبراً بیدخل کر دیا گیا تھا۔ اسرائیل نے 1949ء تک فلسطین کی 19 لاکھ آبادی میں سے ساڑھے 7 لاکھ کو ان کے گھروں اور زمینوں سے جبری بیدخل کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...