فیصل آباد میںدیرینہ دشمنی پرپولیس اہلکار بھائی سمیت قتل 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) دیرینہ دشمنی پر پولیس اہلکار کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا‘ تھانہ نشاط آباد سات ج ب کے رہائشی اہلکار علی حسن ڈائیوو روڈ پر اسماعیل ویلی میں رہائش پذیر تھا‘ کانسٹیبل علی حسن  بھائی علی رحمان کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سمال اسٹیٹ کے قریب مسلح ملزموں نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن