ٹیکنالوجی میں امریکہ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے: شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان کے جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ امریکہ کے سفیر سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، انہوں نے کہا امریکہ کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں، امریکہ کے ساتھ اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن