لوکل  گورنمنٹ افسروں کے تقرر و تبادلے، ثناء اللہ بٹ چیف افسر میونسپل کمیٹی واربرٹن تعینات 

لاہور (خبرنگار) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ سروس کے افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان فرمائش علی کو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر ثناء اللہ بٹ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن لگا دیا گیا ہے، یہاں تعینات محمد ارشد غفور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر خالد محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یزمان جبکہ محمد نصراللہ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ انیس عباس چیف آفیسر ایم سی بھیرہ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔ سدرہ ڈار سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ انصر محمود چیمہ جو لوکل گورنمنٹ بورڈ میں تقرری کے منتظر تھے کو چیف آفیسر ایم سی بھوانہ ضلع چنیوٹ جبکہ سی او چنیوٹ زاہد فرید سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر لوکل گورنمنٹ سروس کے محمد فیاض کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پاک پتن تعینات کیا گیا ہے، یہاں تعینات نوید احمد سیلانی کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور گلبرگ زون کے ڈپٹی چیف آفیسر رانا غلام دستگیر کی چیف آفیسر ضلع کونسل ساہیوال تقرری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پیام غنی سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ سروس انجینئرنگ ونگ کے راشد رضا، عامر سہیل، تحسین مجید، شمس الدین، مظہر اقبال، سید حیدر عباس، امجد علی اختر، رضوان علی، محمد مشتاق، محمد ثاقب انور شعبہ پلاننگ کی فاطمہ مسعود، طاہر حفیظ، سلمان شہباز، حافظ ناصر عباس اور شعبہ فنانس کے مسعود جیلانی سمیت دیگر کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن