پاکستان کی کامیابی کیلئے امن، سیاسی استحکام اور اصلاحات ناگزیر: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان کی پروفیشنل اکائونٹنٹس اِن بزنس کمیٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ترقی: جدت طرازی، روشنی اور انضمام کے موضوع پر سی ایف او کانفرنس 2024 ، منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں پائیدار اقتصادی ترقی کی تشکیل میں ذمہ دارانہ پیش رفت کے اہم کردار پر زور دیا۔ اِسی کے ساتھ  انہوں نے ترقیاتی ایجنڈے میں احتساب، شفافیت اور شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدید حکمت عملی، روشن خیالات اور مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ پاکستان کی کامیابی کے لیے امن، سیاسی استحکام اور مسلسل اصلاحات ناگزیر بنیادیں ہیں اور اس تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میںCFOs  اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈویلپمنٹ سمٹ سے خطاب میں احسن اقبال  نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہے، امن کے بغیر کسی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی، سی پیک جیسا منصوبہ ہمارے لئے تحفہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...