فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول) رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر ڈائنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیم نے چک 7 ج۔ب سیم نالہ نزد سرگودھا روڈ پر ڈائنگ یونٹ کو چیک کیا۔