شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس، پنڈورا لیکس کے بعد اب پراپرٹی لیکس سے پاکستان کے غریب مظلوم ووٹروں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ پاکستانیوں کی صرف دبئی میں 11 ارب ڈالر کی پراپرٹی انویسٹمنٹ ہونا ایک افسوسناک فعل ہے۔ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے اور معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کو سیاست سے باہر کرنے کیلئے عوام اور خصوصاً نوجوان اپنا کردار ادا کریں، یہ باتیں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر ریاض علوی، شہباز گجر، ضو ڈار، مرزا اویس ایڈووکیٹ اور اسامہ خان بھی موجود تھے۔
عوام ملک کھوکھلا کرنے والوں کو سیاست سے باہر کر دیں: اختر ڈار
May 16, 2024