عوامی مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رہیںگے: سلیم حیدر 

لاہور( نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رہینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹیریٹ سٹاف پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہے۔وہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کے لیے آنے والے پیپلز سیکرٹیریٹ کے وفد سے گفتگو کر رھے تھے۔ملاقات میں میاں ایوب،احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر، فرخ بصیر،باو افضال رضا،مدثر شاکر،بشارت علی،کامران بابوڈار،محمد عمر اور عرفان شریک تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  سیکرٹیریٹ ارکان سے فردآ فردآ ملے اور حلف برداری میں پنجاب سیکریٹریٹ سٹاف کو دلجمعی سے کام کرنے پر شاباش دی۔گورنر پنجاب سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پیپلز یوتھ لاہور اربن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی عرف نونی مہر کے گھر گئے۔پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور ایم پی اے نیلم جبار بھی ان کے ساتھ تھیں۔سردار سلیم حیدر نے مرحوم کی والدہ اور بیوہ کے علاوہ بھائی اکمل مہر اور اور مہر اجمل سے بھی دکھ اور غم کا اظہار کیا۔تعزیٹ کرنیوالوں میں احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،یاسر بارا،حافظ احمد ،مدثر شاکربھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن