فیروزوٹواں (نامہ نگار ) شیخوپورہ بار ایسو سی ایشن کے سینئر وکیل ملک بشارت خاں وٹو نے اپنے نئے الاٹ ہونیوالے چیمبر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا تقریب میں سابق وزیر قانون و ایم این اے خرم شہزاد ورک ‘سابق بار صدر عمر حیات بھٹی ‘ بار صدر باقر ڈوگر ‘ ملک قاسم ریاض وٹو‘ ملک سخاوت خاں وٹو‘ ملک سرفرازاحمد وٹوو دیگر نے شرکت کی اس موقع پرسابق بار صدرعمر حیات بھٹی نے کہا کہ بشارت وٹو پروفیشنل وکیل ہیں ۔ سابق وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے کہا کہ بشارت وٹو ہمارے جونیئروکیل ہیں پر پوری ڈسٹرکٹ بار ان کی قابلیت کی معترف ہے۔
ملک بشارت خاں وٹو ایڈووکیٹ کے نئے الاٹ ہونیوالے چیمبر کا افتتاح
May 16, 2024