حکومتی عدم دلچسپی ‘بھٹہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی: مہر عبدالحق ‘حاجی محمد شریف  

May 16, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)حکومتی اداروں کی بے حسی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے لاکھوں افراد کو روزگار دینے والی بھٹہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔کوئلے اور متعلقہ میٹریل مہنگا ہونے کے باعث مالکان نے 15 جون کو پنجاب بھر کے بھٹے بند کر نے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار مہر عبدالحق صدر مرکزی نائب صدر، حاجی محمد شریف مہر‘ ضلعی چیئرمین قصور اور تحصیل کوٹ رادھا کیشن کے صدر رضوان‘ چونیاں کے صدر زبیر ماجرا و دیگر نے بھٹہ مالکان کیساتھ کوٹ رادھا کیشن میں ہونیوالی میٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آئے دن تیل اور ڈیزل اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اینٹوں کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے، شوشل سکیورٹی کے نام پر بھٹہ مالکان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ٹیکسوں کے نام پربلیک میل کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں سابق ضلع ناظم رانا امتیاز احمد‘ حاحی اسلام دین ‘ بشیر پپو جٹ ‘ حاجی محمد اشفاق جمعہ‘ سردار ناصر شریف اعوان‘ رانا سرفراز احمد خاں‘ شبیر احمد عثمانی نمبردار، حاجی محمد نواز، حاجی زبیر ناگرہ، چوہدری رمضان سندھو، چوہدری مدثر سندھو، چوہدری زبیر ماجرا، فاروق نمبردارسمیت لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں