آزاد کشمیر کے عوام کو آٹا ‘بجلی پر سبسڈی دینا خوش آئند اقدام ہے:سید علی عباس 

نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی این اے 115 سید علی عباس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے عوام کو فوری طورپر آٹے اور بجلی پر سبسڈی دینے کیلئے 23 ارب روپے مختص کرنا نہایت خوش آئند اقدام ہے وزیراعظم  شہباز شریف نے آزادکشمیر کی مخصوص اورحساس جغرافیائی نزاکتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بروقت اقدام اٹھایااورتمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلاکر عوامی احتجاج ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جس پر وہ خراج تحسین کے حقدار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن