شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنمائوں میاںافضال حید ر، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ،حاجی غلام نبی ورک ،چودھری محمدشبیر گادھی ایڈووکیٹ، ارشد ہاشمی ، حاجی محمداقبال شیخ،کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ، تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ،چوھری محسن اعجاز گورایہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر قیصر شہزاد، ملک قمر عباس، وقاص سرور رامے نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے سے گریز کیا جانا چاہیے پاک وطن میں حقیقی جمہوریت کے بغیر قومی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اگر ملکی نظام چند خاندانوں کے مفادات کے گرد گھومتا رہا تو یہ عمل مزید نقصان دہ ہوگا تحریک انصاف ایک جمہوری قوت ہے جس پر انتشاری گروہ ہونے کا الزام لگایا جانا جمہوریت کی نفی اور سیاسی عمل کی توہین ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک سروے کے دوران کیا۔