شیخوپورہ: محکمہ فوڈ کی عدم توجہی‘ شہر میں مضر صحت اشیاء خورد و نوش کی فروخت جاری 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث شہری ناقص و غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش کے استعمال پر مجبور ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیمیں دکانداروں کی انسپکشنز تک محدود ہیں اور دکانوں میں پڑی اوور ڈیٹ اشیاء کی چیکنگ اور انہیں تلف کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کی جارہی ہے، گزشتہ کئی روز سے لاہور سرگودھا روڈ پر میلہ کے سلسلہ میں درجنوں ٹھیلے اور پھڑیاں لگائی گئی ہیں جہاں کھلے عام مضر صحت اشیاء فروخت کی جارہی ہیں ان اشیاء کی تیاری میں نہ تو حفظان صحت کے اصولوں کو پیش نظر رکھا جارہا ہے نہ ہی ان اشیاء خورد نوش کو دھول مٹی سے بچانے کیلئے کسی طرح کا کوئی اہتمام کیا گیا ہے جس کے باعث شہری ان مضر صحت اشیاء کے استعمال سے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں مگر فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیمیں کارروائی سے گریزاں ہیں شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ہر سال میلہ کے موقع پر اسی طرح غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خورد و نوش فراہم کی جاتی ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن