چہرے بدلنے سے نظام نہیں  بدلے گا: میاں لیاقت علی

May 16, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گا قوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو گھر کا راستہ دکھائے امانت و د یا نت اورصاف و شفاف قیادت ہی اس آلودہ نظام کو ٹھیک کر سکتی ہے، ملکی تاریخ میں ہمیشہ سے یہی ہوتا چلا آ رہا ہے کہ چہرے بدلتے رہے لیکن نظام کو بدلنے کی جانب کسی نے توجہ نہ دی جس کا خمیازہ ہماری قوم برداشت کرتی چلی آرہی ہے۔

مزیدخبریں