شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2024کے الیکشن سے پہلے اور الیکشن والے دن نواز شریف کے راستے میں بے شمار رکاوٹیں کھڑی کی گئی تاکہ ن لیگ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکے اگر نواز شریف کے راستے وہ رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتی تو آج پاکستان بہتر چل رہا ہوتا رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اب پچھتا رہیں ہے۔عالمی فورسز پاکستان کومستحکم ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی۔ پاکستان کی سلامتی اور اداروں پر حملہ کرنے والوں سے ڈیل یا مذاکرات کسی صورت قبول نہیں ہے۔