گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ریسکیو 1122 سنٹرل ریسکیوسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیا نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سٹاف کا ٹرن آوٹ، ایمرجنسی وہیکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور خاص طور پرریسکیو کمانڈ اینڈکنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا معائنہ کیااور اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ریسکیو 1122 تمام سرکاری عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات (Fire Extinguisher) کا معائنہ کریں اور میعاد ختم ہونے والے آلات کو فورا تبدیل کروائیں۔ اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔