گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرزناجائز منافع خوری کی روک تھام، پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت روکنے، غیر قانونی ایل پی جی شاپس ، ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر ،سستی روٹی اورآٹے کی دستیابی یقینی بنانے،سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے متحرک۔ انہوں نے مختلف پٹرول پمپس، بھٹوں ، تندوروں اور دیگر کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کے علاہ 04 پٹرول پمپ ، 01 ایل پی جی شاپ ، 02 غیر قانونی منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا ۔
گوجرانوالہ:اشیا خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے کارروائی
May 16, 2024