گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مطاہر امین حیات وٹو اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفعت ضیا کی زیر نگرانی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپر چناب نہر پر فرضی مشقوں کا انعقاد۔ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپر چناب کنال پر ماسٹر سٹی کے مقام پرفرضی مشق کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران خاص طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو نے شرکت کی۔ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو دوسریمقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مطاہر امین حیات وٹو نے تمام کیمپس کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ بھی کیا۔بعدازاں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ ریسکیواہلکاروں نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کیلئے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا اورانخلا کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔