قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ آج سےاسلام آبادمیں شروع

May 16, 2024 | 11:40

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کےبعددوسرےبڑےمعرکہ نیشنزکپ کی تیاری کےلئےقومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ آج سےاسلام آبادمیں شروع ہوگا۔سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن رانامجاہدکاکہناتھاکہ تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی، نیشنز کپ کی بھرپور تیاریاں کی جاے گی، تربیتی کیمپ میں قومی پلیئرز دو سیشنز میں ٹریننگ کرینگے۔رانا مجاہد کامزیدکہناتھاکہ نیشنز ہاکی کپ 31مئی سے 9جون تک پولینڈ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان ، پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس کی ٹیمیں شامل ہونگی جبکہ  جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریااورنیوزی لینڈ بھی نیشنز کپ کا حصہ ہونگے۔ نیشنز کپ کا فاتح ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جاے گا    ۔

مزیدخبریں