کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔جمعرات کی صبح کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد بینچ مارک انڈیکس کی 75 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا اور دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گیا تھا، اور آج جمعرات کو کاروبار کے دوران بھی انڈیکس کی 75 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس کی 75 ہزار کی حد بحال
May 16, 2024 | 11:54