نیب ترامیم کیس،سپریم کورٹ میں سماعت شروع،بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعےپیش

نیب ترامیم کیس کےخلاف سپریم کورٹ میں سماعت شروع،بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعےعدالت میں پیش ہوگئے
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہاہے۔
لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی لائیوعدالت میں پیش کردیاگیا،بانی پی ٹی آئی نے ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے اکیلے بیٹھے ہیں۔
کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کی بڑی تعداد موجودہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیا اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت کے سامنے پیش۔    

بانی پی ٹی آئی کےوکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوگئے

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےاستفسارکیا بطور وکیل آپ نے فیس کا بل جمع کرایا۔

خواجہ حارث نےکہاکہ مجھے فیس نہیں چاہیے۔

چیف جسٹس نےکہاکہ  آپ تمام وکلاء سے سینئر ہیں۔

وکیل وفاقی حکومت  مخدوم علی خان نےدلائل کاآغازکردیا

 مخدوم علی خان نےکہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کا معاملہ زیر التواء ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نےکہاکہ  کیا ہائی کورٹ میں زیر التواء درخواست سماعت کیلئے منظور ہوئی۔

وکیل مخدوم علی خان نےکہاکہ  جی اسے قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےریمارکس دئیےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس کا مکمل ریکارڈ منگوا لے۔مخدوم علی خان آپ اونچی آواز میں دلائل دیں تاکہ ویڈیو لیک پر موجود بانی پی ٹی آئی بھی آپ کو سن سکیں۔

ای پیپر دی نیشن