اسرائیلی اخبار'ٹائمز آف اسرائیل' نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے 162ویں ڈویژن میں شمولیت کے لیے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج بھیجی ہے۔ یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی کررہی ہے۔اخبار نے کہا کہ یہ قدم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب توقع ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں۔عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی اس کے فوجیوں کی فرینڈلی فائرنگ سے کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پانچ فوجی ٹینک کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ان کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اسرائیل نے گذشتہ اکتوبر سے محصور غزہ کی پٹی کے خلاف جوابی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔
فرینڈلی فائرنگ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رفح میں آپریشن کے لیے مزید کمک روانہ
May 16, 2024 | 13:10