جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 35,233 ہو گئی: وزارت صحت غزہ

May 16, 2024 | 13:19

غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران علاقے میں کم از کم 35,233 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 60 ہلاکتیں میں شامل ہیں۔ اور مزید کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 79,141 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی افواج نے غزہ کے شہر رفح کے دور دراز جنوب کے ارد گرد حماس کے مزاحمت کاروں سے لڑائی اور ان پر بمباری کی ہے لیکن جھڑپیں شمالی اور وسطی علاقوں میں بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جہاں اسرائیلی فوجی پہلے مہینوں پہلے داخل ہوئے تھے

مزیدخبریں