اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل کو امریکہ سے فوجی امداد بلا روک ٹوک ملتی رہے گی ۔ گویا جوبائیڈن انتظامیہ نے جن ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر روکنے کی بات کی ہے وہ عملا نہیں روکے جائیں گے۔نیتن یاہو کا یہ بیان بدھ کے روز سامنے آیا ہے۔ اسی بدھ کے روز ہی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکہ نے حالیہ دنوں دونوں طرف جزوی سی بدمزگی اور عدم ہم آہنگی کے باوجود اسرائیل کے لیے مزید ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد اور اسلحہ بھجوائے گا۔بظاہر یہ امریکی امدادی پیکج اسرائیل کے حق میں امریکی انتظامیہ پر دباؤ کا نتیجہ ہے۔ منگل کے روز یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے لیے ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکج تیار کر کے کانگریس کے سامنے بھیجا ہے۔نیتن یاہو سے 'سی این بی سی' کے لیے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تھا کہ وہ اس کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ جس کے جواب میں نیتن یاہو نے براہ راست تصدیق تو نہیں کی البتہ کہا وہ امریکی فوجی امداد کی تعریف کرتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ محض چند دنوں میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے لیے فوجی امدادی کی فراخدلانہ پیش رفت رفح میں اسرائیلی زمینی فوج اترنے کے باوجود بہت تھوڑے وقفے یا تعطل کے محض اعلان کے ساتھ ہی ممکن ہو گئی ہے۔ جس پر نیتن یاہو بھی نہال نظر آتے ہیں۔
اسرائیل امریکی فوجی امداد اور اسلحے کے حوالے سے پھر امید سے ہے: نیتن یاہو
May 16, 2024 | 13:25