زکر برگ کی شرٹ پر جملے نے تونس کو ناراض کردیا

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر جو شرٹ پہنی تھی وہ جشن کی بجائے غصے کا طوفان برپا کر دے گی۔

امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل پیج پر شائع کی جانے والی تصاویر نے تونس میں سوشل میڈیا پر ھنگامہ کھڑا کردیا۔ ان تصاویر میں مارک زکر برگ نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا گیا ایک جملہ وجہ تنازع بنا۔زکربرگ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے ایک سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لاطینی زبان میں "Est Delenda Carthago " لکھا۔ اس عبارت کا مطلب تھا کہ ’’ کارتھیج کو تباہ کرنا ضروری ہے‘‘۔ اگرچہ یہ رومن ریپبلک کے ایک مشہور سیاست دان کیٹو دی ایلڈر کا ایک لاطینی بیاناتی جملہ ہے لیکن ناقدین نے اسے دوسرے زاویے سے دیکھا ہے۔اس حوالے سے دفاع کرنے والوں اور حملہ آوروں کے درمیان رائے تقسیم ہوگئی۔ کچھ نے اسے تیونس کے لوگوں کے لیے اشتعال انگیزی سمجھا اور کہا سالگرہ خوشی اور چھٹیاں منانے کا موقع ہے ناکہ تباہی اور توڑ پھوڑ کے دعوے کرنے کا۔ دوسرے افراد نے اس بنیاد پر اس کی اہمیت کو کم کر دیا کہ یہ ایک جملہ ہے جو مغرب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ جملہ عام طور پر طاقت، ہمت اور دفاع کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دوسری صدی قبل مسیح کے وقت کے اس جملے کا یہ معنی لیا جاتا ہے کہ رومن ری پبلک کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے مارک زکربرگ امریکی بزنس مین اور ارب پتی ہیں۔ وہ 14 مئی 1984 کو وائٹ پلینز، نیو یارک میں پیدا ہوئے اور منگل کو انہوں نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔

ای پیپر دی نیشن