زرداری تیار ہیں، 58(2)B ایک ماہ میں ختم ہو سکتی ہے:فوزیہ وہاب

Nov 16, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کیلئے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ صدر 58 ٹو بی ختم کرنے کو تیار ہیں 58 ٹو بی ایک ماہ میں ختم ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین پیپلز پارٹی کی دشمنی میں ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ر رہے ہیں ریاست کو غیر مستحکم کرکے غیروں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ عوام ریاست پر بھروسہ کریں اور دشمنوںکی سازشوں کو سمجھیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کیلئے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کے تمام منصوبے ایم کیو ایم کی مرضی سے بنائے جا رہے ہیں۔ کیسز صرف پیپلز پارٹی کے نہیں سب کے کھلنے چاہئیں۔ چیف جسٹس منی لانڈرنگ اور آبدوز کمشن کیس پر سوٹومو ایکشن لیں۔
مزیدخبریں