سپریم کورٹ میں نیشنل انشورنس کارپوریشن اراضی کیس کی سماعت کے دوران عدالت کوبتایا گیا ہے کہ انٹرپول نے مطلوب ملزم محسن وڑائچ کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں

Nov 16, 2010 | 18:01

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سکینڈل میں ملوث ملزم ایازنیازی کی عدم گرفتاری پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ملزم کو نہ پکڑنے سے یہ تاثرملے گا کہ جو
با اثر تھا وہ بچ گیا ۔ ایف آئی اے کے سربراہ وسیم احمد نے بتایا کہ این آئی ایل سی کے سابق سربراہ کے علاوہ دیگر دس افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں، عدالت کے طلب کرنے پر سیکرٹری تجارت ظفر محمود بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
مزیدخبریں