لاہور ہائیکورٹ نے لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے رزلٹ کارڈ فیس مقرر کرنے پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کےلیے دورکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، لاہور بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے رزلٹ کارڈ کی فیس مقرر کی ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کےلیے دورکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ دو رکنی بنچ کیس کی سماعت تیس نومبر سے کرے گا۔ یاد رہے کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے رزلٹ کارڈ فیس چار سو پچاس روپے مقرر کی تھی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن