سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں مسلمان آج عید الاضحی مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں،امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

Nov 16, 2010 | 18:08

سفیر یاؤ جنگ
سعودی عرب،خلیجی ریاستوں اور افغانستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مسلمان نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے غریب اور مستحق لوگوں میں خوراک بانٹتے ہیں ۔ یہ روایت ان مشترکہ اقدار کی یاد دلاتی ہے جو دنیا کے تینوں بڑے مذاہب کا حصہ ہیں۔
مزیدخبریں