لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب بینک فراڈ کیس کے ملزم شیخ افضل کی درخواست پرانکا طبی معائنہ کرانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

Nov 16, 2010 | 18:10

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب بینک فراڈ کیس کے ملزم اور حارث سٹیل ملز کے مالک شیخ افضل کی جانب سے انکے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ شیخ افضل بلند فشار خون اور ذیابیطس کے مریض ہیں مگر ان کا طبی معائنہ نہین کروایا جارہا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شیخ افضل کی بیرک میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے سماعت کے بعد میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروسزہسپتال لاہورکوحکم دیا کہ وہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل سات رکنی بورڈ تشکیل دے کر شیخ افضل کا معائنہ کروائیں جبکہ ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی کہ جیل میں شیخ افضل کے ساتھ جیل مینئویل کے مطابق سلوک کریں۔
مزیدخبریں