لاہورہائیکورٹ نے ریفارمڈ جی ایس ٹی اورفلڈ ٹیکس کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس عمرعطا بندیال کررہے تھے۔ لاہورہائیکورٹ میں ریفارمڈ جی ایس ٹی اورفلڈ ٹیکس کے خلاف درخواست عدلیہ بچاؤکمیٹی کی جانب سے دائرکی گئی ہے، سماعت کے دوران درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی اور فلڈ ٹیکس کے نفاذ کو کالعدم قراردیا جائے، اس سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب جائیں گے۔ جس پرفاضل عدالت نے دو ہفتوں میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن