مسلم حکمران بیدار ہو جائیں تو کسی کو گستاخیوں کی جرات نہ ہوگی: تحریک تحفظ حرمت رسول

Nov 16, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کےخلاف دینی و سیاسی جماعتوں کے کئی شہروں میں جلسے اور حرمت رسولﷺ کانفرنسیں، محبان رسولﷺ کی پرجوش انداز میں شرکت، تمام مکاتب فکر حرمت رسولﷺ کے پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے۔ گستاخان رسول کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا عزم، تحریک حرمت رسولﷺ قرآن پاک اور صاحب قرآن کی حرمت کا دفاع کرتی رہے گی۔ مسلم حکمران اسلام و مسلمانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں ار کفار کی غلامی سے نکل آئیں تو صلیبیوں و یہودیوں کو کبھی شان رسالتﷺ میں گستاخیوں کی جرات نہیں ہوگی۔ مسلم حکمران متحد و بیدار ہو کر گستاخان رسول کا منہ توڑ جواب دیں۔ رانا شمشاد احمد سلفی نے کہا کہ صلیبی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں مگر انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و دیگر نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اوکاڑہ میں جماعت الدعوة کے مرکزی رہنماءمولانا عبدالعزیز مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمت رسولﷺ کی تحریک کو پوری قوت سے جاری رکھا جائیگا۔ حافظ عبد اللہ حنیف، خالد سیف الاسلام، مولانا محمد اکرم ربانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران متحد و بیدار ہوجائیں تو کفار کو کبھی قرآن پاک کی توہین اور شان اقدسﷺ میں گستاخیوں کی کسی صورت جرات نہیں ہوگی۔
مزیدخبریں