23 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

Nov 16, 2010

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی (ثناءنیوز) فوج کے 23 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ عسکری ذرائع کے مطابق 23 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں افتخار وائیں، نوید مختیار، صادق علی، اعجاز شاہد، مقصود عباسی، فرحان، جاوید بخاری، عامر عظیم باجوہ، ایم اقبال آسی، طارق غفور، عابد نذیر، ہدایت عارف وڑائچ، ظفر اقبال، انور علی حیدر، سجاد رسول، شاہد بیگ مرزا، عاصم باجوہ، محمد توقیر احمد ، وقار احمد، اختر وحید، سلمان علی اور محمد احمد شامل ہیں۔
مزیدخبریں