بھارت کا 3500کلومیٹر تک مار کرنےوالے اگنی 4ایٹمی میزائل کا تجربہ

Nov 16, 2011

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی (اے این این/ نوائے وقت نیوز) بھارت نے اگنی ٹو پرائم کا اڑیسہ کے ساحل پر تجربہ کر لیا۔ بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیاروں کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے اگنی2 پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کا نام تبدیل کرکے اگنی فور کر دیا گیا ہے۔ تجربہ آڑیسہ کے ساحل پر کیا گیا اگنی 3500 کلومیٹر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جو بھارت کے سٹریٹجک ڈیفنس کی تیاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل 20 میٹر لمبا اور17 ٹن وزنی ہے۔ جس میں سے دور سے گاڑی کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
مزیدخبریں