لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ امریکی تکبر کا بت پاش پاش ہونے والا ہے۔ اوباما ٹوٹتے امریکہ کے گوربا چوف ثابت ہو سکتے ہیں، دنیا بھر میں کئی ممالک کو غیرمستحکم کرنے والی سپرپاور کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ محمد عمار سعید سلیمانی اور مفتی محمد سعید رضوی کی قیادت میں علماءو مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ دہشت گردی امریکہ کی پیدا کردہ ہے، وہی اس کی بساط لپیٹے گا، اقوام متحدہ اور امریکہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا حساب دےں۔ فضل کریم نے کہا کہ راولپنڈی بار کی پاک فوج کے خلاف قرارداد افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان بلاتاخیر کیا جائے تاکہ غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہو۔ سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں آٹے کی قیمتیں 5 سال کے لئے منجمد کرنے کا اعلان کریں
اوباما ٹوٹتے امریکہ کے گورباچوف ثابت ہو سکتے ہیں: فضل کریم
Nov 16, 2012