سرگودھا (نامہ نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہم عوام سے ہیں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ تمام صوبوں کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائےں گے۔ یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی کے اےم پی اے چوہدری اعجاز احمد کاہلوں کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی آئندہ انتخاب مےں ٹکٹ صرف مےرٹ پر دے گی۔ سفارشی امےدواروں کو سبز جھنڈی دکھائی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان سے مخالفیں کی نیندےں اڑ چکی ہیں۔ اس موقع پر چئےر مین وزیر اعظم معائنہ کمیشن نواب شیر وسیر جنر ل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف قائرہ‘ وفاقی وزےر مملکت برائے پانی و بجلی تسنےم احمد قرےشی‘ چےئرمےن نےو ٹےک، نائب صد ر کینٹ میاں ندیم اختر سمےت پےپلز پارٹی کے اےم پی اےزکے علاوہ پارٹی کے ضلعی اور ڈویژن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جےالوں کی تقرےب مےں اےم پی اعجاز احمد کاہلوں اور چیئرمےن نےو ٹےک حاجی ممتاز اختر کاہلوں نے مےاں منظور احمد وٹو اور تنوےر اشرف کو سرگودھا کی رواےتی پگڑی بھی پہنائی۔
انتخابی ٹکٹ میرٹ پر دینگے، سفارشیوں کو ہری جھنڈی دکھائینگے: وٹو
Nov 16, 2012