لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریکوڈک منصوبے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی ٹیتھیان کوپر کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا اور کمپنی نے تین ہزار ارب ڈالر کی معدنیات کے ذخائر کا ٹھیکہ چند ارب روپے میں حاصل کیا۔ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا جس کے خلاف ٹیتھیان نے انٹرنیشل کورٹ آف کامرس میں درخواست دائر کر دی ہے جبکہ اس حوالے سے مقدمہ ابھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے کمپنی کا یہ عمل پاکستانی عدالتوں کی توہین کے زمرے میں آتا ہے اس لئے عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
ریکوڈک منصوبہ، ٹیتھیان کمپنی کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر
Nov 16, 2012