لاہور (سپورٹس رپورٹر) سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے مات دی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلا گول محمد دلبر نے میچ کے 21 ویں منٹ میں کیا۔ وقفہ تک پاکستان جونیئر ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں ایم عرفان نے گول کر کے پاکستان کی سبقت کو ڈبل کر دیا۔ میچ کا اختتام پاکستان کی میزبان ملائیشیا کی ٹیم کے خلاف دو صفر کی کامیابی سے ہوا۔ ملائیشیا کے خلاف کامیابی سے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے پوائٹنس کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل مزید تین میچز کھیلے جائیں گے ۔پاکستانی ٹیم آخری میچ میں جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔آج پہلا میچ پاکستان اور جرمن کے درمیان، دوسرا ملائیشیا اور بھارت اور آخری میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی
Nov 16, 2012