ہارون لورگاٹ کے تجربہ سے فائدہ اُٹھائیں گے : ذکاءاشرف


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ ہارون لورگٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی گئی ہے وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ملک میں پریمئر لیگ کے انعقاد کے سلسلہ میں ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اسی لئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن