واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کھا جانے والے امیدوار مٹ رومنی نے کہا ہے کہ اوباما خواتین، سیاہ فام اور سپین نژاد امریکیوں اور نوجوانوں کو تحائف دے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے رومنی کو سیاہ فام اور سپین نژاد امریکیوں نے بہت کم ووٹ ڈالے۔ رومنی نے اپنی فنانس کمیٹی کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے قرضوں کی معافی نوجوانوں کیلئے بھی بڑا تحفہ تھا اس طرح ہیلتھ کیئر بل بھی ایک تحفہ تھا۔ اس قسم کے دوسرے تحائف بھی دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معذرت چاہتے ہیں کہ الیکشن نہ جیت سکے۔