گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث تےن بچوں کا باپ تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گےا ورثاءنے شدےد احتجاج کر تے ہوئے ہسپتال کے شےشے توڑ دئےے پولےس موقع پر پہنچ گئی۔ لوہےانوالہ کے چالےس سالہ رےاض نے کھانا کھاےا جس کے بعد اس کی حالت اچانک خراب ہو گئی اسے فوری طبی امداد کے لئے سوشل سےکورٹی ہسپتال لاےا گےا جہاں دو گھنٹے تک ڈاکٹر نہ آنے سے وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گےا جس کی ہلاکت پر ورثاءنے شدےد احتجاج کر تے ہوئے ہسپتال کے شےشے توڑ دئےے اس دوران ہسپتال مےں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی واقع کا علم ہونے پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولےس بھی موقع پر پہنچ گئی بعدازاں ورثاءنعش لےکر چلے گئے۔