سانگلہ ہل (نامہ نگار) نواحی گاﺅں علی آباد چک نمبر112 کے 65 سالہ مختار احمد نے تین بیویوں کی وفات کے بعد 50 سالہ بیوہ ارشاد بیگم سے چوتھی شادی رچا لی۔ سانگلہ ہل میں اس کی رسم حناءکی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور اگلے روز اس کی بارات بینڈ باجوں کے ساتھ روانہ کی گئی اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد واپسی پر سینکڑوں مرد و خواتین نے دُلہا دُلہن کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر نوٹ نچھاور کئے گئے۔ میاں بیوی نے ایک دوسرے کو لڈو کھلا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تیسری بیوی رخسانہ بیگم کے بطن سے پچھلی عمر میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے والد کی چوتھی شادی میں شرکت کی۔ مختار احمد کی دعوت ولیمہ کیلئے بھی اس کے دوست نے خصوصی اہتمام کیا۔
سانگلہ ہل: 65 سالہ شخص نے چوتھی شادی رچالی، بچوں کی بھی بارات میں شرکت
Nov 16, 2012