وزیر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے 15 خود کش جیکٹس، 5 بارودی سرنگین 100 ڈیٹونیٹر، آٹھ سو کلو دھماکہ خیز مواد، 21 دستی بم، 5 ایم پی رائفلز، 2کلاشنکوف، 26 میگزین، 500گولیاں، 15ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد کر لی گئیں۔ وزیر آباد کے علاقے میں ملزمان کے ساتھ 12 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا دہشت گرد سرکاری دفاتر، پولیس اور اقلیتی برادری کو نشانہ بنانا چلاتے تھے