بال ٹھاکرے کی حالت مزید بگڑ گئی‘ امیتابھ‘ ابھیشک بچن پر شیوسینا کا حملہ

ممبئی (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی حالت تشویشناک اور وہ وےنٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔ بال ٹھاکرے ممبئی کے علاقے باندارا میں گھر پر ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال اور علاج میں مصروف ہے۔ بال ٹھاکرے کی تشویشناک حالت کی خبر سُن کر شیوسینا کے سینکڑوں کارکن ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے۔ بال ٹھاکرے کی حالت بگڑنے کے بعد ممبئی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ بال ٹھاکرے کی حالت بگڑنے کی خبر شہر میں پھیلتے ہی سکول اور کالج بند کر دئیے گئے۔ ممبئی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ دریں اثناءعیادت کو آنے والے بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن پر شیوسینا کے کارکنوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تاہم امیتابھ بچن نے انہیں پرامن رہنے کی اپیل کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کا کرتا پھٹ گیا اور ان کے بازو میں چوٹی آئی۔ گھر واپسی پر بگ بی نے ٹوئٹر پر حملے کی تصدیق کی اور مزید لکھا کہ جب وہ فلم ”قلی“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے تو بال ٹھاکرے ان کی عیادت کو ہسپتال بھی آئے تھے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ حملے میں وہ اور بھیشک زخمی ہوئے، اب بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے عوام سے بال ٹھاکرے کی صحت یابی کی بھی اپیل کی، دوسری جانب اداکار سنجے دت نے بھی بال ٹھاکرے کی عیادت کی۔ دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کیلئے جلد صحتیابی کا پیغام اور پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ہے۔ ذکاءاشرف نے امید ظاہر کی کہ بال ٹھاکرے جلد صحتیاب ہو کر کرکٹ سیریز کے دوران دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کی کوشش کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...