” بے بنیاد الزامات لگائے گئے“، عمران ، خواجہ آصف کیخلاف 10ارب ہرجانے کا دعویٰ

Nov 16, 2012

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے من گھڑت بے بنیاد الزامات لگانے پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ جمعرات کو عمران خان نے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور ملک ظفر ایڈووکیٹ کے ذریعے ہتک عزت بطو رہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ٹی وی ٹاک شو میں الزام لگایا ہے کہ عمران خان شوکت خانم کے نام پر فنڈنگ لے کر سیاسی سرگرمیوں پر لگا رہا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ اس کی وجہ سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے لہذا خواجہ آصف 10 ارب بطور ہرجانہ ہتک عزت اد اکرے ‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے دعویٰ کو سماعت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سکندر خان کی عدالت کو بھجوا دیا ۔

مزیدخبریں