50 فیصد افغان شہری ملکی مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں: سروے

کابل (اے پی پی) افغانستان کے پچاس فیصد سے زائد شہری ملک کے مستقبل کے بارے مےں پر امید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ افغانستان صحیح سمت میں جارہا ہے جبکہ 31 فیصد شہریوں نے رائے دی ہے کہ ملک غلط سمت پر گامزن ہے۔ امریکی ادارے ایشیا فاﺅنڈیشن کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق مجموعی طور پر 6300 افغان شہریوں سے ان کی رائے دریافت کی گئی۔ 52 فیصد شہریوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ افغانستان صحیح راستے پر گامزن ہے اور ہم اپنے مستقبل سے پرامید ہیں۔ 31 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ افغانستان غلط راستے پر گامزن ہے۔ تاہم رائے دہندگان کی اکثریت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عدم تحفظ، بیروزگاری اور بدعنوانی اب بھی بڑے مسائل ہیں۔ 84 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ افغان عوام کو اپنے رہنماﺅں کا انتخاب ریگولر اور شفاف الیکشن کے ذریعے کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...