امریکی حکام اور افغان حکومت میں کشیدگی طول پکڑ گئی: امریکی اخبار

واشنگٹن (اے پی اے) امریکی اخبار لاس اینجلس کے مطابق افغان حکومت اور امریکی حکام کے درمیان کشیدگی طول پکڑ گئی، افغان حکومت کو آئندہ حالات سے متعلق گارنٹی جبکہ امریکی حکام کو فوج کے محفوظ انخلاءسے مطلب ہے، افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان سے ہونے والی دراندازی اور قبائلی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائے اور افغانی قوانین مجروح کرنے والے امریکی فوجیوں کو افغان قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے جبکہ امریکہ اپنے فوجیوں کا احتساب امریکی آئین کے مطابق کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان سے متعلق گارنٹی دینے پر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہم کسی قسم کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ افغان حکومت کے پاس امریکہ سے شکایات کی طویل لسٹ موجود ہے، جس میں امریکی فوجوں کے خصوصی دستوں کے راتوں کو مارے جانے والے چھاپے، اور فضائی حملوں میں معصوم افغانوں کی ہلاکتوں پر سخت اعتراض ہے جبکہ امریکی و نیٹو کمانڈرز ایساف فوج پر افغانوں کے حملوں پر سخت برہم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...