کراچی قومی تاجر اتحاد نےحکومت کیجانب سےدکانیں شام پانچ بجےبند کرنےکا فیصلہ ماننے سےانکارکرتےہوئےدکانیں کھلی رکھنےکا اعلان کردیا۔

Nov 16, 2012 | 10:09

کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف دکانیں اور کاروباری مراکز صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار جلد بند کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔ وہ کسی صورت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ دوسرجانب کراچی الیکٹرانکس اورسمال ٹریڈرکے صدر محمد عرفان نےکہا ہے کہ ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سےدرخواست کرتےہیں کہ دکانیں جلد بند کروانےکےمعاملےکا بھی نوٹس لیں۔انکا کہنا تھا کہ ڈبل سواری کے فیصلےکی طرح اس فیصلےکو بھی معطل کیا جائےتاکہ تاجراپنا کاروبارجاری رکھ سکیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سےکراچی میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کےپیش نظردکانیں شام پانچ بجےبند کرنےکے احکامات جاری کئےتھے۔

مزیدخبریں