لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے موسیٰ پاک ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔ جس کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔ لاہور سے ملتان کیلئے اے سی بزنس 950/-روپے، اے سی پارلر 850/-روپے ، اکانومی کلاس سیٹ 400/-روپے اور اکانومی برتھ کا کرایہ 450/-روپے ہوگا جبکہ لاہور سے کوٹ لکھپت اے سی بزنس 270/-روپے ،اے سی پارلر210/ -روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 60/-روپے ہوگا۔