لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر میں گھس کر تلخ جملوں کی بوچھاڑ کردی۔ وکلاءامتےاز ملک اور مقبول چودھری نے ساتھیوں کے ہمراہ اےڈےشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سےشن جج شاکر حسےن کی عدالت میں جعلی چیک کے کیس میں پےش ہوکر فاضل جج سے انتہائی سخت لہجے میں بات کی۔ ذوالفقار امین نے 30 لاکھ روپے کا چیک باﺅنس ہونے پر 4 ستمبر 2014ءکو پولےس سٹیشن ماڈل ٹاﺅن میں ایف آئی آر درج کرائی جبکہ مذکورہ چےک یکم ستمبر 2013ءکو باﺅنس ہوا تھا۔ اسطرح اےک سال کی تاخیر سے مقدمہ درج کروانے اور دیگر وجوہات پر فاضل جج نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی جس کا مذکورہ وکلاءکو رنج تھا۔ گزشتہ روز وکلاءمنسوخی ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلئے پیش ہوئے اور فاضل جج سے تشدد آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ ضمانت نہیں بنتی آپ نے کیوں منظور کی ہے۔ تاہم موقع پر موجود وکلاءاور ججوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
وکلا/ تلخی